
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود
پیر 5 جون 2023 20:35
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور حالیہ کیو ایس رینکنگ میں بہتری نہ صرف کالج بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے لئے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر ساجد رشید اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آسانی کی لئے پلاسٹک کا استعمال عام کیا جو دنیا کے لئے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لئے منظم آگاہی مہم ، قانون سازی اور پالیسی سازی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے سکول کی سطح پر ماحولیات کا مضمون متعارف کرانے پر حکومتی اداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہ پنجاب یونیورسٹی میں اے ڈی پی اور بی ایس پروگرامز میں بھی ماحولیات کے مضمون کو جلد متعارف کرانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ جاوید اختر نے کہا کہ پلاسٹک انڈسٹری سے لاکھوںافراد کا روزگار منسلک ہے جس کے لئے خاتمے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال میں اضافہ اوردرختوں کی کٹائی سے نہ صرف بنی نوع انسان کو خطرہ ہے بلکہ چرند ، پرند، حشرات اور کئی نایاب نسل کے جانور بھی اس سے متاثر ہو کر معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ ساجد محمود چوہان نے کہاکہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بخوبی واقف اور ہر سطح پر اس کے سد باب کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرے میں زیادہ تر حصہ پلاسٹک مصنوعات کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی آلودگی سے بچنے کے لئے طلبائو طالبات کوآگاہی مہم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ سید مبشر حسن نے کہا کہ مسائل کو جانے بغیر ان کا حل تلاش کرنا ممکن نہیں جس کے لئے تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور پلاسٹک کا استعمال بڑے خطر ات ہیں۔ ساجد رشید احمد نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے لئے سکول، کالج اور جامعات سمیت ہر سطح پر آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرور ت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹنے کیلئے نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ہمیشہ تعلیمی ادارے دیتے ہیں جبکہ حکومتی ادارارے اس کو عملی جامہ پہنچاتے ہیں۔ دانیال منصور نے جی آئی زیڈکی کارکردگی بیان کرتے ہوئے تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔ تقریب میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی ڈاکیومنٹر یز پیش کی گئیں۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ماحولیاتی کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ بعد ازاں بہترین ڈاکیومنٹری اور پوسٹر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائو طالبات میں تعریفی اسناد اورشیلڈز تقسیم کی گئیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.