فضل الرحمن کی ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 5 جون 2023 22:27

فضل الرحمن کی ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ فضل الرحمن جو گزشتہ روز لاہور کے دورے پر تھے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی لاہور اور پنجاب کے رہنمائوں سمیت وفاقی وزیر مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق اور مولانا فضل محمود کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ عام انتحابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔