کراچی کے میئر کیلئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نامز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کرن بلوچ

پیر 5 جون 2023 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میںکراچی کے میئر کیلئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نامز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ کامیاب ہو کر کراچی کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے اور پاکستان کے معاشی حب کا درجہ رکھنے والے کراچی شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب پارٹی کے ایک مخلص کارکن ہیں، انکی والدہ محترمہ فوزیہ وہاب بھی آخری دم تک پیپلز پارٹی کے نظریئے کیساتھ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی و کراچی ڈویڑن کی مشاورت سے مئیر، ڈپٹی مئیر اور 13 ٹائونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،میں تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مئیر کراچی کے لئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پارٹی کی جانب سے نامزدگی ایک احسن اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پہلے بھی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، امید ہے اب اس سے بھی زیادہ عوام کی خدمات کریں گے۔