رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین پہنچیں گے ، ملتان سے تاشقرغان تک تقریباً 6 دن لگیں گے

منگل 6 جون 2023 18:36

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین پہنچیں گے ، ملتان سے تاشقرغان تک تقریباً 6 دن لگیں گے۔ لاجسٹکس کمپنی صادقین شپنگ لائن کے سی ای او طیب خان نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم اس سال 10 جون کے بعد زمینی راستے سے سنکیانگ کو پاکستانی آم برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

سنکیانگ میں طیب نے سی ای این کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے چین کے کاشغر تک زمینی راستے سے کنٹینرائزڈ سمندری خوراک کا پہلا کارگو بھیجنے میں کامیابی کے بعد کراچی میں قائم لاجسٹکس انٹرپرائز چونسہ آموں کو پاکستان کے آم پیدا کرنے والے بڑے شہر ملتان سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے تاشقرغان منتقل اور دوسرے شہروں میں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمارے کچھ صارفین ہیں جنہیں کاشغر اور ارومچی کو 2000 ٹن آم برآمد کرنے کی ضرورت ہے تاہم ایک بار جب یہ شروع ہو جائے گا، مجھے امید ہے کہ وہ مزید برآمد کریں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقلاجسٹک ذہن رکھنے والے تاجر نے نوٹ کیا کہ آموں کی نقل و حمل ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعہ کی جائے گی جو 20 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان درجہ حرارت پر قابو پانے والا ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔ اس حد کے درمیان، سبزیاں، پھل، مچھلی، گوشت اور چکن جیسی تمام اشیاء کا احاطہ کیا جائے گا۔ طیب نے بتایا کہ ملتان سے تاشقرغان کا سفر، بشمول سوست اور تاشقرغان میں کسٹم کلیئرنس کا وقت، تقریباً 6 دن لگیں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آموں کے علاوہ، پاکستان کے گلگت بلتستان سے چیری کی بھی سنکیانگ میں آمد متوقع ہے۔ اس سال ہمیں گلگت بلتستان کی طرف سے بھی ایک ضرورت پڑی ہے کہ وہ سنکیانگ کے علاقے میں چیری برآمد کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں اور کنٹینرز پہلے ہی چیری پیدا کرنے والے علاقے میں رکھے جا رہے ہیں تاکہ اجناس کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق طیب نے نوٹ کیا کہ ان کے آپریشنز جلد ہی چین کے دیگر حصوں بالخصوص گوانگڑو اور شینزین تک پھیل جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر سمندری راستے سے کارگو کی نقل و حمل کرتے ہیں، لیکن ہم اس کارگو کو زمینی راستوں سے موڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پاکستانی تاجر نے نتیجہ اخذ کیا کہ ہم ابھی بھی چین میں اچھی لاجسٹک کمپنیوں کی تلاش میں ہیں جو اس زمینی راستے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کر سکیں۔ اس سلسلے میں، میں اس کیلئے کے لیے اگلے ہفتے چین جاؤں گا۔