کراچی،مئی کے مہینے میں 7800 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں

مئی میں 2472شہریوں کو قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا گیا،جبکہ 167 گاڑیاں چوری اورچھینی گئیں

منگل 6 جون 2023 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکی وارداتیں تھم نہ سکیں،صرف مئی کے مہینے میں 7800سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سی پی ایل سی نے اعداد وشمارجاری کردیئے۔شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی نے مئی کے مہینے کے اعداد وشمارجاری کر دیئے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہریوں سے 5210 موٹرسائیکلیں چھینی اورچوری کی گئی،رواں سال سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں مئی کے مہینے میں چھینی وچوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں 2472 شہریوں کو قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا گیا،جبکہ 167 گاڑیاں چوری اورچھینی گئیں،اس کے علاوہ بھتہ خوری کی3 واقعات رپورٹ ہوئے،قتل وغارت گری میں69 افراد ہلاک ہوئے۔