پنجاب،ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1181زخمی

منگل 6 جون 2023 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1142ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 587افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔594معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 573ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور52مسافر587اور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت لاہور268متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 95 حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان68حادثات میں 61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1181متاثرین میں 964مرد اور230خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 223افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور587افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ384زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1005موٹرسائیکلز،60آٹورکشے،106کاریں،26وین ،08 مسافربسیں،30 ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔