پنجاب بھرمیں 1142ٹریفک حادثات میں13افراد جاں بحق1181زخمی ہوئے

منگل 6 جون 2023 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1142ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں587افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔594معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں573ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور52مسافر587اور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت268متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 95 حادثات میں94متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان68حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1181متاثرین میں964مرد اور230خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں223افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور587افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ384زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1005 موٹر سائیکلز، 60 آٹو رکشے 106کاریں،26وین 08 مسافربسیں،30 ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔