بورے والا ،ورلڈ بنک ماڈل سٹی پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی بورے والا کو کروڑوں روپے کی مشینری فراہم

منگل 6 جون 2023 20:58

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) ورلڈ بنک ماڈل سٹی پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی بورے والا کو کروڑوں روپے کی مشینری فراہم کردی گئی،شہر کی سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کے لئے بھی ایک ارب 20 کروڑ کی گرانٹ بھی جاری،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے مسلم لیگ(ن) کے اراکین پارلیمنٹ،سابق ارکان اسمبلی،سول سوسائٹی،انجمن تاجران اور نمائندہ شہریوں کے ہمراہ صفائی اور نکاسی آب کے لئے ملنے والی جدید مشینری کا افتتاح کردیا،اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب بلدیہ کالونی میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تھے جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں،قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کےچیئرمین سید ساجد مہدی سلیم،اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،سابق ارکان اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چوہدری خبیب یونس کسیلیہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز احمد جوئیہ، میونسپل انجینئر حافظ وسیم احمد،معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ورلڈ بنک پروگرام(پی ایم ڈی ایف سی) کے تحت بورے والا کو ماڈل سٹی بنانے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے اس پروگرام کے تحت سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیر اعلی پنجاب رانا عامر کریم کی خصوصی کاوش سےناصرف میونسپل کمیٹی کو صفائی اور نکاسی آب کے لیےساڑھے 13کروڑ روپے کہ جدید مشینری جس میں 18 ٹریکٹر،4جدید کمپیکٹر گاڑیاں،12ہائیڈرالک رکشے،تین پک اپ وینز اور 400 سے زائد چھوٹے بڑے کنٹینرز کی فراہمی کے علاوہ شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کے لئےایک ارب 20 کروڑ سے زائد کی گرانٹ بھی جاری ہوچکی ہے جس پر کام کا آغاز آئندہ ماہ سےہوجائے گااس پروگرام میں پنجاب کی 16 تحصیلوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ضلع وہاڑی کی دو تحصیلیں بورے والا اور وہاڑی شامل ہیں جس میں موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی کی خصوصی کاوش شامل ہےچیئرمین سٹیندنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں منظور ہونے والے اس ورلڈ بنک کے میگا پراجیکٹ کی تکیمل بھی مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہورہی ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری کوآرڈینیشن رانا عامر کریم کی اپنے شہر کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں ہماری کوشش ہے کہ اپنے دور حکومت میں اس شہر کو ماڈل سٹی بنادیا جائے تقریب سے سابق ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چوہدری خبیب یونس کسیلیہ،معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین پیٹرن،مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔