جیسے ہی روسی تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی، مصدق ملک

منگل 6 جون 2023 22:42

جیسے ہی روسی تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی، مصدق ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، ملک میں مہنگائی ہے، اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے روسی تیل کے پاکستان آنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے، جیسے روس سے تیل آئے گا قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج یا کل تک روس سے جہاز آجائے گا۔ ۔