ْپولیس نے کار لفٹر گروہ کے 2سرغنہ گرفتار کر لئے،3گاڑی ،1کیری ڈبہ ،3موٹر سائیکل برآمد کر لئے

منگل 6 جون 2023 19:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) ہری پور تھانہ سٹی پولیس نے بین الضلاعی کارلفٹر گروہ کے 2سرغنہ گرفتار کر لئے ،3گاڑیاں،1کیری ڈبہ اور 3موٹرسائیکلز برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ممبران سے میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ہری پور شہر میں گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے واقعات رونما ہو رہے تھے۔

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کار لفٹر گروہ کی گرفتاری اور سرقہ گاڑیوں و موٹرسائکلز کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر محمد سجاد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ اور انٹی کار لفٹنگ سیل پر مشتعمل ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر کارلفٹر گروہ کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

کارلفٹر گروہ کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی مدد حاصل کی گئی ۔

اسی دوران کارلفٹر گروہ سے متعلق ہری پور بائی پاس روڈ پر موجودگی کی اطلاع ملی جو اس اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ انٹی کارلفٹنگ سیل و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے کارلفٹر گروہ کے سرغنہ مقدر شاہ ولد قابل شاہ اورقابل شاہ ولد دلاور شاہ سکنہ جلالہ مردان حال جٹی پنڈ کو ایکسی موٹرکار سمیت گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کو سرسری انٹاروگیٹ کیا جو ملزمان نیایک گاڑی چکہائی تھیم پارک اور ایک گاڑی کوٹ نجیب اللہ محلہ خندق سے اور تین گاڑیاں تھانہ سٹی کی حدودسے چوری کر کے ضلع خیبر تھانہ لنڈی کوتل کی حدود میں جاکر فروخت کیں اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہری پور شہر اور دیگر تھانہ جات کی حدود سے گاڑی چوریاں کرنے کا انکشاف کیا ۔ملزمان کو پیش عدالت کیا گیا جہاں سی1یوم حراست پولیس منظور ہوئی ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔