
این ای سی اجلاس میں شرکت پر نور محمد دُمڑ صوبائی وزارت سے فارغ
بلوچستان حکومت کے بائیکاٹ کے باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے این ای سی اجلاس میں شرکت کی تھی
دانش احمد انصاری
منگل 6 جون 2023
23:37

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
ادھر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے وسائل اور مسائل صوبوں کے سامنے رکھ دئیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور پنجاب، خیبر پختونخوا کے نگران اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔ بلوچستان حکومت کے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے متعلق تحفظات ہیں جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو شریک نہیں ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر950 ارب روپے کر رہے ہیں، ہم سب کو مل کرپاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، موجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی پالیسی اپنا رہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں صوبوں کو بھر پور کرداد ادا کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.