سوات،مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک سکیورٹی گارڈ زخمی

جمعرات 8 جون 2023 11:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) سوات کے علاقے مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار عمرا خان اور اشرف علی شہید ہوگئے جبکہ حبیب بینک کے سکیورٹی گارڈ موسیٰ خان شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔