سوات،مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

جمعرات 8 جون 2023 15:57

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) سوات کے علاقے مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار عمرا خان اور اشرف علی شہید ہوگئے جبکہ حبیب بینک کا سکیورٹی گارڈ موسیٰ خان شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔