سرسو کے زیر اہتمام دستکاری نمائش اختتام پذیر ہوگئی

جمعرات 8 جون 2023 18:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) چار روزہ 13ویں سرتیون سنگ کرافٹس نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔سندھی ثقافت کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی دستکاری کی 13 ویں نمائش سرتیوں سنگ نمائش اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ اس کا افتتاح 5 جون کو کیا گیا تھا ۔ترجمان سرسو کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) کے زیر اہتمام کراچی کلفٹن کے ڈولمین مال میں روایتی دستکاریوں کی ایک شاندار نمائش انعقاد کیا گیا جس میں دیہی خواتین کے تیار کردہ سندھ کے دستکاری کے وسیع مرکب كو عوام کے لئے پیش کیا گیا ۔

اس نمائش میں گھریلو ٹیکسٹائل، ٹوکریاں، زیورات، ریلیاں، کپڑے، دوپٹے اور شال وغیرہ کی نمائش کی گئی۔ یہ اشیا روایتی کڑھائی اور کٹ ورک سے مزین ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نمائش سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے دیہی خواتین اور کاریگروں کو مارکیٹ لنک فراہم کرنے کی کوشش تھی۔ میلے میں کلفٹن، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، باتھ آئی لینڈ اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر،سرسو محمد دتل کلہوڑو نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دیہی سندھ کی هنرمند خواتین کی آمدنی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ "ہم نے 110,000 سے زیادہ مرد اور خواتین کو مختلف ہنر اور تجارت میں تربیت دی ہے اور یہ 40,000 سے زیادہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے ہیں جن میں جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، خیرپور ، سکھر، لاڑکانہ، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور بینظیر آباد شامل ہیں۔

نوشہروفیروز، سانگھڑ اور میرپورخاص بھی شامل ہیں ۔ نمائش میں سلے اور بغیر سلے کپڑے، مختلف اقسام کی کڑھائی کے ساتھ سوئی کا کام، اسٹرا ورک، بیڈ شیٹس، کروشیٹ ورک، مشین کڑھائی اور خواتین کے لیے دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں ۔ ایک خاتون هنرمند شمیمہ نے کہا کہ میرے اسٹینڈ پر مختلف قسم کے کشن اور دیگر اشیاء آویزاں ہیں۔ ان کی قیمت 1800 روپے سے شروع ہوتی ہے اور 24,00 روپے پر ختم ہوتی ہے۔ قیمتیں بہت مناسب ہیں ۔سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ مس اقبال انجم جمانی، غیر ملکیوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے نمائش کا دورہ کیا اور ہنر مند خواتین کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :