وفاقی بجٹ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلاع، بی آئی ایس پی، ایچ ای سی، ریلویز اور دیگر محکموں کیلئے 1464 ارب روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 9 جون 2023 22:56

وفاقی بجٹ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلاع، بی آئی ایس پی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع، بی آئی ایس پی، ایچ ای سی، ریلویز اور دیگر محکموں کیلئے 1464 ارب روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد فنانس بل 2023-24 منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال پی ایس ڈی پی کے لئے 950 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 200 ارب روپے کی اضافی رقم کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ 1,150 ارب روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ہوگا۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع، بی آئی ایس پی، ایچ ای سی، ریلویز اور دیگر محکموں کیلئے 1,464 ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ پنشن کے مستقبل کے اخراجات پورا کرنے کیلئے پنشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔