Live Updates

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل کیلئے 15جون کو طلب

ہفتہ 10 جون 2023 13:41

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلا کو دلائل کیلئے 15 جون کو طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ہفتہ کے روز درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت پر اعجاز چوہدری کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور ایسوسی ایٹ وکیل نے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی15 جون تک ملتوی کردی ۔

عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی عمر 70سال ہے اور ان پر جلائو گھیرائو یا توڑ پھوڑ کا الزام بے بنیاد ہے وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔درخواست ضمانت میں نشاندہی کی گئی کہ پولیس کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے لہذا ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔سینیٹر اعجاز چوہدری پر عسکری ٹاور کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات