بہاولنگر، فقیروالی عظیم ٹاؤن میں کمسن بہن بھائی کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

ہفتہ 10 جون 2023 14:09

بہاولنگر، فقیروالی عظیم ٹاؤن میں  کمسن بہن بھائی کو بیدردی سے قتل کردیا ..
بہاولنگر 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) بہاولنگر تھانہ فقیروالی کی حدود عظیم ٹاؤن میں کمسن بہن بھائی کو گلہ دبا کر بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ 8 سالہ خدیجہ اور 12 سالہ احمد یار کو گھر میں قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس فرانزک ٹیم نے موقع پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ فقیروالی فراز احمد وٹو نے بتایا کہ مبینہ طور پر بچوں کا والد گھر سے لاپتہ ہے ،شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچوں کے والد ندیم نے دونوں بچوں کو قتل کیا ہے ،والد کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، دونوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :