مخالفین نے پرانی دشمنی کی بنا پر دو افراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

ہفتہ 10 جون 2023 14:24

مخالفین نے پرانی دشمنی کی بنا پر دو افراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) پولیس تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں مخالفین نے پرانی دشمنی کی بنا پر 2افراد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک 146 داو والا جھمرہ میں مخالفین نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے 32 سالہ عمران حیدر ولد غلام حیدر اور 19 سالہ حسنین ولد ریاض کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتول چک 146 داو والا فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم دونوں مضروب دم توڑ چکے تھے۔امدادی ٹیم نے مقتولین کی نعشیں پولیس کے حوالے کردیں۔ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔