بھارتی کرکٹ ٹیم دنیائے کرکٹ کی نئے چوکرز بن گئی
گزشتہ 10 سال کے دوران آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 8 ناک آؤٹ میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی
ذیشان مہتاب پیر 12 جون 2023 17:00
(جاری ہے)
بھارتی ٹیم کو 2014ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کیخلاف شکست ہوئی اور اگلے سال 2015ء میں ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے اپنے ہوم گرائونڈ پر بھارتی سورماؤں کو شکست دی۔
اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے 2016ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ پر شکست دی ۔ اس کے بعد آیا چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا فائنل جس میں روایتی حریف پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری اور محمد عامر کے سپیل کی بدولت بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر ٹرافی سے محروم رکھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2019ء میں بھی انگلینڈ اور بھارت کو فیورٹ ٹیمیں مانا جارہا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں کوہلی الیون کو ایک بار پھر خالی ہاتھ گھر جانے پر مجبور کیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں بھارتی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی راونڈ میں باہر ہوگئی ۔ اسی سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بھی بھارتی ٹیم کی قسمت نہ بدل سکی اور سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ایک بار پھر اسے 10 وکٹوں کی عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.