ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کو رہا ئی نہ ملنا افسو سناک اور لمحہ فکریہ ہے :متحدہ علماء کونسل

منگل 13 جون 2023 23:35

لاہور (ردو پوائنٹ اخبارتازترین۔ 13 جون2023ء) متحدہ علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر ئوف ملک، مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کو رہا ئی نہ ملنا افسو سناک اور لمحہ فکریہ ہے،دنیا کے ہر کو نے پر مو جود مسلمان اپنی مظلوم اورمجبور بہن عا فیہ صدیقی کی رہا ئی کیلئے بھر پور آ واز اٹھائے،ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی رہا ئی کیلئے حکومت پاکستان کو بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حکومت و قت ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی رہا ئی کیلئے عملی طور پر امریکی حکام کو مجبور کر ے کہ ڈاکٹر عا فیہ صد یقی محض غلط الزامات کی بنیاد پرقید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہے جوکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلا ف ورزی ہے۔امریکی حکام بھی انسانی حقو ق کی پا سداری کر تے ہو ئے ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کو فوری رہا کر یں تاکہ وہ اپنی با قی زند گی بچوں اور گھروالو ں کے سا تھ گزارسکے۔