ح*سکھر،بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروقارتقریب کا انعقاد

بدھ 21 جون 2023 20:05

?سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2023ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں نثار صدیقی ٹائون سکھر کے چیئرمین سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان کی رہائش گاہ پر ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹاگیا ،تقریب میں نثار صدیقی ٹائون کے وائس چیئرمین ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر ممبران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر نثار صدیقی ٹائون سکھر کے چیئرمین سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹوکے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے ہم بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کریں گے،انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی ان عظیم مدبر رہنماوًں میں سے ایک تھیں، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور انکی فکر و جدوجہد سے زمانے مستفید ہوتے ہیں،پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو بے نظیر اور مثالی رہنما تھیں بینظیر بھٹو کی ملکی جمہوری آئینی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی