کمشنر کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کا سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون

پیر 3 جولائی 2023 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2023ء) دودھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کرنے کے بعد کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتظامیہ نے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ پیر کو کراچی کے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر سرکاری ریٹس نفاذ کے لئے اپنی نگرانی میں180روپے فی لیٹر پر دودھ صارفین کو فروخت کرایا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود سرکاری نرخ پر دودھ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کریں، یقینی بنائیں کہ صارفین کو 180 روپے فی لیٹر پر ہی دودھ دستیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں، دودھ کی قیمتیں خصوصی طور پر چیک کریں اور کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرے، ان کا دودھ اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :