sچناری:ناظم اعلی جنگلات آزاد کشمیر ملک اسد محمود کی ہدایت

/ نو تعینات رینج آفیسر اوڑی،چناری راجہ راشد ظفر خان کی معہ عملہ کمپارٹ چارگہل تراڑاں میں ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی اور قومی جنگلات کا قاتل چینسہ ضبط کر لیا،ملزم کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تھانہ پولیس چناری کو تحریک کردی گئی

ہفتہ 8 جولائی 2023 17:10

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2023ء) ناظم اعلی جنگلات آزاد کشمیر ملک اسد محمود کی ہدایت پر نو تعینات رینج آفیسر اوڑی،چناری راجہ راشد ظفر خان کی معہ عملہ کمپارٹ چارگہل تراڑاں میں ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی اور قومی جنگلات کا قاتل چینسہ ضبط کر لیا،ملزم کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تھانہ پولیس چناری کو تحریک کردی گئی، عوامی حلقوں کاٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار ٹمبر مافیا کے خلاف مزید کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم اعلی جنگلات ملک اسد محمود کی خصوصی ہدایت پر رینج آفیسر اوڑی،چناری راجہ راشد ظفر خان نے بلاک آفیسر گھڑتھامہ راجہ ولید،بیٹ گارڈ منظور علی،راجہ بشارت،سہیل آفتاب کیانی،چوہدری انور،اور محمد اشفاق کے ہمراہ گھڑتھامہ بلاک کے کمپارٹ چار گہل تراڑاں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نزیر ولد جمعہ ساکنہ گہل سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی معہ چینسہ ضبط کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ چناری کو تحریک کردی ہے عوامی حلقوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی پر ناظم اعلی جنگلات آزاد کشمیر ملک اسد محمود،رینج آفیسر اوڑی،چناری راجہ راشد ظفر خان سمیت تمام عملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی خوش آئند قرار دی عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ناظم اعلی جنگلات ملک اسد محمود، کھٹائی بلاک،چناری بلاک،سینادامن بلاک،کھلانہ بلاک اور دیگر جنگلوں میں گذشتہ کئی ماہ سے ٹمبر مافیا کی جانب سے جنگلات کی غیر قانونی طور پر کی جانے والی کٹائی پر بھی فوری طور پر کارروائی کریں تانکہ قومی جنگلات کا صفایا کرنے والے قانون کے کٹہرے میں آئیں اور آئندہ کسی کو بھی قومی جنگلات کاٹنے کی ہمت نہ ہو،دریں اثناء رینج آفیسر چناری راجہ راشد ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جس بھی جگہ عوام کو جنگلات کی کٹائی کی شکایت ہو وہ برائے راست مجھ سے رابطہ کریں ،ٹمبر مافیا کسی بھی رعائت کا مستحق نہیں ہے ان شاء اللہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی جنگلات علاقہ کا قدرتی حسن ہیں کسی کو بھی یہ حسن تباہ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے ہیں ۔

۔۔۔