ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین و کونسلرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

پیر 10 جولائی 2023 18:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2023ء) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین اور کونسلرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔مئیر بلدیہ اعلی حیدرآباد کاشف شورو نے مئیر سیکرٹریٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ ہو لڈر برائے چیئر مین یوسی 50 ٹاؤن میونسپل کار پوریشن پریٹ آباد سید سیف اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں فدد سے ملاقات کی۔

مئیر کاشف شورو سے ملاقات میں سید سیف اللہ شاہ بخاری اپنے وفد کے تمام اراکین سمیت ایم کیو ایم پاکستان کو خیر باد کہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

وفد میں عبد الغفا ر ٹکٹ ہولڈر وائس چیئر مین یوسی 50محمد عمران وارڈ 2سے عبد الوحید وارڈ نمبر 3یوسی 50ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد حیدرآباد کے نومنتخب جنرل کونسلر ز نے بھی شولیت اختیار کی۔

اس موقع پر مئیر حیدرآباد کاشف شورو نے پا کستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دروزے سب کے لئے کھلے ہیں ،ہم حیدرآباد شہر کی رونقوں کو بحال کریں گے اور ہم حیدرآباد کے شہریوں کے تمام مسائل آپ کے ساتھ مل کر حل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد حیدرآباد کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔