ضلع کؤنسل مٹیاری ، 40 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

جمعرات 13 جولائی 2023 23:54

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2023ء) ضلع کؤنسل مٹیاری کا بجٹ اجلاس ضلع کؤنسل ہال میں ضلع چیئرمین مخدوم احمد زمان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 24-2023 کے لیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جوکہ ممبران نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود اورمعذورافراد کی مالی معاونت کے لیئے صرف 7 لاکھ روپیہ رکھ کر ضلع کونسل دفتر کی مرمت کیلیئے 50 لاکھ روپیہ رکھے گئے جبکے قومی، اسلامی و ثقافتی دن کو منانے کے لئے 10 لاکھ روپے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے 15 ملین روپے رکھے گئے ضلع بھر کی 30 یونین کونسلز کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور سی سی بلاک و پیور بلاک کی مرمت کے لئے 90 لاکھ روپیہ،سیمینار اور ٹریننگ و ورکشاپ منعقد کرنے کے لیے 16.266 ملین روپیہ مختص کئے گئے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مخدوم احمد زمان نے کہا کہ ضلع کی بہتری اور ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خاتون رکن فردوس انجم ابڑو نے کہا کہ کونسل ہال میںذوالفقارعلی بھٹو ، بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی تصاویر لگائی جائیں جبکہ ایک رکن سید ممتاز شاہ نے مرحوم مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔ اجلاس میں ارکان رازق ڈنو ہمو پوٹو اور سلیم سندھی کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مذمتی قراداد لانے کے لیے کہا گیا لیکن چیئرمین مخدوم احمد زمان نے ان کو قرارداد پیش کرنے سے روک دیااور کہاکہ یہ بعد میں خصوصی طور قراردادپیش کی جائیگی جب چیئرمین سے مؤقف لینے کے لیئے فون کی گئی توانہوں نے وصول نہ کی بعدازاں ترجمان امداد چانگ نے بتایا کہ چیئرمین مخدوم احمد الزماں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے لیئے بعد میں اجلاس رکھنے کے لیئے کہاہوگا ایسا ہرگز وہ نہیں کرسکتے کے قرآن کی بے حرمتی کی قرارداد کومنع کرے اس وقت صرف فی الحال بجٹ کی قرارداد پاس کی جائیگی بعدازاں مخدوم احمد الزماں سی ایم ہاؤس چلے گئے ہیں۔