ساہیوال،طلبا گروپوں میں تصادم ،ا ٹھارہ طلبا کیخلاف درج مقدمہ کرلیا گیا

ہفتہ 15 جولائی 2023 23:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2023ء) پولیس سول لائن نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبا کے دو گروپوں میں تصادم کا مقدمہ ا ٹھارہ طلبا کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مڈھالی روڈ کمپری ہینسو چوک میں طلبا کے دو گروہوں ارحم ظفر گروپ کے ارحم ظفر، راشد گجر ، اسد علی ، منیب طاہر کھوکھر، سلیمان ، اور مستقیم سرفراز گروپ کے مستقیم سرفراز وٹو ، عبد المنان نے کھلے عام ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی وجہ سے مڈھالی روڈ89روڈ فرید ٹائون روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور فریقین نے ایک گھنٹہ تک علاقہ کو میدان جنگ بنائے رکھا۔ فائرنگ کے دوران 15 پر پولیس کو کال موصول ہوئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر آٹھ زخمیوں ارحم ظفر ، راشد علی ، اسد علی ، منیب طاہر، سلیمان ، افتخار ، مستقیم سرفراز وٹو اور عبدالمنان کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ او غلام عباس کی مدعیت میں پولیس نے اٹھارہ طلبا کے خلاف مقدمہ 324, 148, 149 ت پ درج کر کے نو طلبا شاہد وٹو، شاہ زیب، طیب طارق، حسنین چوہدری، رمضان جٹ ، محبوب گجر، حنان ، ارسلان عادل اور مستقیم سرفراز وٹو کو گرفتار کرلیا۔ ایک طالبعلم کی حالت نازک ہے جب کہ نو طالبعلم ابھی تک مفرور ہیں۔