Live Updates

باجوڑ دھماکا، مولانا صاحب عمران خان سمیت تمام پارٹیوں اور سٹیک ہولڈرز کو بلائیں

دہشت گردی اور فرقہ واریت ایک کاروبار بن چکا ہے، اگر سعودی عرب ایران اور شام صلح کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، اب عوام تنگ آچکے ہیں۔پی پی رہنما ندیم افضل چن کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 اگست 2023 12:26

باجوڑ دھماکا، مولانا صاحب عمران خان سمیت تمام پارٹیوں اور سٹیک ہولڈرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 01 اگست2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے باجوڑ دھماکے کے بعد تمام سیاسی جماعتو اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب عمران خان سمیت تمام پارٹیوں اور سٹیک ہولڈرز کو بلائیں دہشت گردی اور فرقہ واریت ایک کاروبار بن چکا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر سعودی عرب ایران اور شام صلح کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، اب عوام تنگ آچکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بھی کہا ہے کہ باجوڑ دھماکہ ایک بہت بڑا سانحہ اور پاکستان پہ حملہ ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے تمام سیاسی لیڈر شپ بشمول دفاعی اداروں کے ذمہ داران اکھٹے بیٹھیں اور ملک کو پرامن بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال اٹھایا موجودہ وزیراعظم اور سابق وزیراعظم اور تمام جماعتوں کے سربراہان ،مخلص و سنجیدہ سیاستدان اور علمائے کرام سیاسی اختلافات رکھتے ہوئے کیا ملک کی خاطر ایک میز پہ نہیں بیٹھ سکتے؟۔ جب کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہ باجوڑ دھماکے میں 46 لوگ شہید اور دوسو کے قریب زخمی ہیں ، باجوڑ سانحہ دل کو دہلا دینے والا کر بناک واقعہ ہے ، یہ صرف جے یو آئی پر نہیں بلکہ پورے پاکستان اور امت مسلمہ پر حملہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن اور فساد ایک دوسرے کے مقابلے میں آئے ، جے یو آئی کے کارکن امن کی آواز بلند کر ہے تھے اور مفسدین نے فساد کا مظاہرہ کیا، اللہ تعالی فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے جےیوآئی کا عوام سے رابطہ توڑا جا رہا ہے ، تجربہ ہے کہ یک چند دنوں کی ایک لہر ہے جو اپنا بھیانک اور کالا کردار تاریخ کے اوراق پر رقم کرکے فارغ ہو جاتا ہے ، جے یو آئی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو اپنی جد وجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کی ہے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان گھنائونے عمل سے نہ پہلے راستہ روک سکے ہو نہ آج روک سکتے ہو، ان حربوں سے ہمیں اپنی فکر اور نظریےسے نہیں ہٹا سکتے ، ہمارا عہد اللہ کے ساتھ ہے اور ہمیں اللہ تعالی اپنے عہد پر پورا اترنے کی توفیق دے ۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات