سینیٹ اجلاس: زیتون کی درآمد اور ای او بی آئی فنڈز کو صوبوں کے حوالے نہ کرنے کا معاملہ متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

جمعہ 4 اگست 2023 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2023ء) چیرمین سینیٹ نے ملک میں زیتون کی درآمد اور ای او بی آئی فنڈز کو صوبوں کے حوالے نہ کرنے کے معاملے کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایوان بالا کا اجلاس چیرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں وفقہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے ماڈل کالجز میں سینکڑوں ٹیچرز یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں اور سالوں سے کوئی ہائرنگ نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیچرز کو 25ہزار روپے یومیہ اجرت دی جارہی ہے جو کہ ایک مزدور کی تنخواہ سے بھی کم ہے سینیٹر نذہت صادق کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ دماغی بیماری آرٹزم کے علاج کیلئے پمز ہسپتال میں او پی ڈی سروس شروع کی گئی ہے اس کیلئے علاج فزیو تھراپی ،سپیچ تھراپی اور نفساتی طریقہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس کیلئے علیحدہ سے وارڈ بنایا جائے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بتایا کہ یہ شخص ریٹائرڈ ہوچکا ہے اور اس کو سرکاری طور پر سزا دینا ممکن نہیں تھا اس کے بعد مذکورہ شخص کا کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت صرف سفارتکار ہی افغان ویزہ دینے کا مجاز ہے انہوں نے کہاکہ معاملہ ایف آئی اے کے سپرد ہے انہوں نے کہاکہ بعض مشنز میں عملہ بہت کم ہوتا ہے اور تعینات عملے کے پاس اختیارات زیادہ ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں پورا سفارتخانہ ملوث نہیں ہے سینیٹر دنیش کمار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ تمام طریقہ کار آن لائن ویزہ کا ہے اس وقت ہمارے پاس افغان ویزہ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں ہیں اب اس معاملے میں صرف سفارتکار کے پاس ہی ویزہ دینے کا اختیار ہے سینیٹر نذہت صادق کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے ہاکی کے معاملات کو دیکھنے کیلئے اعلیٰ سطحی اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہاکہ پہلے ہاکی کا کھیل بہت مقبول ہوتا تھامگر اب تنزلی کا شکار ہے اس کھیل میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے جس پر وزیر مملکت برائے قانون نے کہاکہ خواتین کی ہاکی ٹیم میرٹ کی بنیاد پر بنائی جائے گی سینیٹر محسن عزیز کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہاکہ وزارت خارجہ گاڑیوں کے استعمال میں بہت زیادہ کفایت شعاری کر رہی ہے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ 11مہینوں میں 3کروڑ روپے سے زائد رقم گاڑیوں کے اخراجات بہت زیادہ ہیں سینیٹر بہرہ مند تگی نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ نہیں کیاجارہا ہے جس پر وزیر مملکت برائے قانون نے کہاکہ کان کنی کرنے والے مزدوروں کو ای او بی آئی میںرجسٹرڈ کیا جائے تو ان کو ای او بی آئی کی سہولیات مل سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ کانوں کے مالکان ای او بی آئی سے رجسٹریشن کرا لیں تو ان مزدوروں کو مراعات مل سکتی ہیں سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ای او بی آئی کا ادارہ پراپرٹی ٹائیکون بن چکا ہے اس ادارے پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ ای او بی آئی پر وفاقی نے قبضہ کیا ہوا ہے یہ صوبائی معاملہ ہے اور یہ فنڈز صوبوں کے حوالے ہونے چاہیے جس پر چیرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون نے کہاکہ سینیٹر سرفرار بگٹی کی جانب سے ملک میں زیتون کے پودوں کی درآمد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کے مطالبے پر چیرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا سینیٹر بہرہ مند تنگی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران مواصلات کے شعبے میں سب سے زیادہ فنڈز خیبر پختونخوا کو دئیے گئے ہیں۔

۔۔۔اعجاز خان