فواد عالم نے امریکا میں کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
36 سالہ بیٹر نے پاکستان کے لیے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی کھیلے، ٹیسٹ کیریئر میں 5 ، ون ڈے میں ایک سنچری سکور کی
ذیشان مہتاب منگل 8 اگست 2023 13:15
(جاری ہے)
2020ء میں اپنے کیریئر کو نئی زندگی ملنے کے بعد فواد عالم نے مختصر مدت کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں خود کو قائم کیا۔
اس نے واپسی کے بعد اپنے تیسرے میچ میں مشکل حالات میں نیوزی لینڈ میں سنچری کے ساتھ اپنے انتخاب کو درست کیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف سنچریوں کے ساتھ خود کو منوایا۔ تاہم فواد عالم کی غیر روایتی تکنیک 2022ء کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایکسپوز ہوگئی۔ وہ بہترین پچز پر بھی 4 اننگز میں 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور آخر کار جولائی 2022ء میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ وہ پاکستان کے 2009ء کے فاتح T20 ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ تھے لیکن چیمپئن شپ جیتنے کے بعد فارمیٹ میں مزید 11 گیمز ہی کھیل سکے۔ انہوں نے 2014ء ایشیاء کپ میں سری لنکا کے خلاف واحد ون ڈے سنچری سمیت پاکستان کے لیے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی کھیلے، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 5 سنچریاں سکور کیں۔ غیر روایتی تکنیک کے ساتھ ٹیسٹ میں فواد عالم کی غیر سلیکشن نے تقریباً ایک دہائی تک پاکستان کرکٹ میں ہر طرف رائے تقسیم کی۔ سابق کھلاڑیوں اور میڈیا نے ان کے انتخاب کے لیے آواز اٹھائی جب اس نے قائداعظم ٹرافی میں یکے بعد دیگرے ہر سیزن میں رنز بنائے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 19 سال کے دوران 201 فرسٹ کلاس گیمز میں 14,000 سے زیادہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.