Live Updates

ں*الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

منگل 8 اگست 2023 21:25

ف*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2023ء) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 5 سال کیلیے نا اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کٴْرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال سزا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت ناہل ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات