انٹرنیشنل فٹ بالر جمشید انور رانا کو صدمہ

جمعرات 10 اگست 2023 17:41

انٹرنیشنل فٹ بالر جمشید انور رانا کو صدمہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2023ء) پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل گول کیپر جمشید انور رانا کی خوشدامن گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :