ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب فروغ پا رہا ہے ہم نے پارلیمنٹ سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا بل منظور کروایا،سید امین الحق

یہاں بچیوں نے آن لائن انرولمنٹ کروایا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کی بچیاں دور حاضر کی ٹیکنالوجی سے واقف ہیں،محمد ابو بکر لانڈھی خواتین مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں فری ڈیجیٹل آئی ٹی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سید امین الحق، محمدابوبکر،سینیٹر خالدہ اطیب، ہاشم رضاو دیگرکی شرکت

ہفتہ 12 اگست 2023 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ آج سے 3برس قبل ہم نے آئی ٹی کی وزارت سنبھالی تو ملک کے 16کروڑ لوگوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون تھے جو اب بڑھ کر 19کروڑ ہوگئے ہیں ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب فروغ پا رہا ہے ہم نے پارلیمنٹ سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا بل منظور کروایا اور اب 28سے زیادہ کمپنیاں پاکستان میں موبائل فونز تیا ر کر رہی ہیں میرے سامنے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بچیاں بیٹھی ہیں جو لاکھوں روپے مالیت کے فونز استعمال کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتیں اب مقامی کمپنیوں کے ذریعے سے انہیں یہ فون 25سے 30ہزار میں دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

سید امین الحق نے مزید کہا کہ اس ضمن میں گوگل کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جو مستحق طلبہ و طالبات کیلئے اسکالر شپس فراہم کریگا2022میں 15ہزار اسکالر شپس دئے جبکہ2023میں اب تک15سی45ہزار تک اسکالر شپس فراہم کی گئیں اس موقع پر سید امین الحق نے لاندھی سے سابق رکن سندھ اسمبلی ہاشم رضا اور انسٹی ٹیوٹ کی منتظم ماہین کو بھی زبردست خراج تحسین کیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کو کامیابی سے چلانے میں انکا کردار قابل ستائش ہے آج کی دنیا جدید ٹیکنالوجی،آرٹیفیشل انٹیلجنس اور ڈجیٹل مارکٹنگ پر محیط ہے اور اسکے لئے کنیکٹوٹی اور انٹر نیٹ کی تیز ترین رفتار درکار ہے جس کیلئے آئی ٹی منسٹری نے اربوں روپوں سے پروجیٹز شروع کئے جو مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابو بکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں یہاں بچیوں نے آن لائن انرولمنٹ کروایا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کی بچیاں دور حاضر کی ٹیکنالوجی سے واقف ہیں لاندھی کے عوام ہاشم رضا تعلیم سے بہت رغبت رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے اس علاقے میں بہت کوششیں کیں اس کالج کو بنانے میں سابق وزیر مرحوم شعیب بخاری اور سابق گورنر عشرت العباد نے اہم کردار ادا کیا۔۔ اس پروگرام سے سینیٹر خالدہ اطیب،رکن سندھ اسمبلی ہاشم رضا اور انسٹیٹیوٹ کے منتظم نے بھی خطاب کیا۔