ی*فراڈ دھوکہ دہی، پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج

/راجہ بشارت سے 3 کنال اراضی کا سودہ 3 کروڑ میں طہ کیا گیا تھانہ زمین ملی نہ رقم ، میر ی رقم واپس دلوائی جائے، متاثرہ شہری

اتوار 13 اگست 2023 18:20

ی*فراڈ دھوکہ دہی، پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے خلاف تھانہ صدر بیرونی ..
:راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2023ء) پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ تھانہ صدر بیرونی نے شہری محمد وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہری نے راجہ بشارت کو 3 کنال اراضی کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے محمد وقاص نامی شہری سے رقم لینے کے بعد ٹال مٹول سے کام شروع کر دیا، راجہ بشارت سے 3 کنال اراضی کا سودہ 3 کروڑ میں طہ کیا گیا تھا، راجہ بشارت نے ایک ماہ میں زمین کا قبضہ اور رجسٹری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن راجہ بشارت نے نہ تو قبضہ دیا اور نہ اراضی کی رجسٹری اور ٹال مٹول سے کام لیا اب روپوش ہوگیا ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت سے میری ادا کی گئی رقم فوری واپس دلوائی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ راجہ بشارت کے خلاف نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ بھی درج ہے۔نو مئی کے بعد راجہ بشارت روپوش ہوگئے تھے۔