خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ڈاکٹر عشرت العباد

پیر 14 اگست 2023 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2023ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو خصوصی پیغام دیا ہے۔ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئیے، اس یوم آزادی پر ہم اپنے آبا اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں۔ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون اور اتحاد کو گلے لگائیں۔انہوں نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے پیارے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔