پی پی پی خیبر پختونخوا جنوبی اضلاع کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس، صوبے میں پارٹی کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ

اتوار 20 اگست 2023 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2023ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا جنوبی اضلاع کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کی رہائش گاہ پر سید محمد علی شاہ باچا کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی اضلاع سمیت سابقہ فاٹا کے عہدیداروں اور سابق امیدواروں سمیت سنیئر رہنماؤں نے شرکت کی، مشاورتی اجلاس میں سینیٹر شمیم آفریدی، جنرل سیکرٹری شجاع خان، ساجد حسین طوری، بیرسٹر مسعود کوثر، فرزند علی خان وزیر شریک تھے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال تنظیمی امور پارٹی موبالائزیشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی، مشاورتی اجلاس میں عہدیداروں کی کارکردگی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، مشاورتی اجلاس میں عہدیداروں کی جانب سے پارٹی قیادت کو بریفنگ اور تجاویز پیش کی گئی، پی پی پی خیبر پختونخوا جنوبی اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں کارکنوں کو متحرک کرنے پارٹی موبالائزیشن عہدیداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کو خیبر پختونخوا میں مزید فعال منظم اور کارکنوں کو متحرک کرنے پارٹی موبالائزیشن عوامی رابطہ مہم میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، اجلاس میں جنوبی اضلاع کے عہدیداروں نے پارٹی لیڈر شپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے انتخابات کی بھرپور تیاریوں کا عزم کیا، مشاورتی اجلاس میں تمام عہدیداروں نے آپس کےتمام اختلافات ختم کرکے یکجہتی کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا، جنوبی اضلاع کے مشاورتی اجلاس سے سید محمد علی شاہ باچا، شجاع سالم خان، امجد خان آفریدی سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا، سید محمد علی شاہ باچا نے جنوبی اضلاع کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کا فقدان ختم کرنا ہوگا کارکنوں کی مایوسی احساس محرومی ختم کریں گے پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا میں مزید فعال منظم اور مظبوط قوت بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں کارکنوں کو متحرک کرنے پارٹی موبالائزیشن لیڈر شپ کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانا ہوں گی۔