جماعت اسلامی نظریہ پاکستان،اسلامی اقدار اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے،جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ

تمام جماعتوں میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور اگر کسی جماعت کے پاس ہے تو وہ جماعت اسلامی ہی ہے جو اپنی بے غرض و مخلصانہ جدو جہد میں ہر دل کی آواز ہے ،رخشندہ منیب ناظمہ صوبہ

ہفتہ 26 اگست 2023 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2023ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان،اسلامی اقدار اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے،اسلامی انقلاب اورمسائل کے حل کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ 26 اگست 1941 برصغیر کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے جس روز 75 ارکان کی موجودگی میں جو جماعت اسلامی کی بنیاد مولانا سید مودودیؒ کی سربراہی میں رکھی گئی آج الحمداللہ! بیالیس لاکھ ممبرز کے ساتھ اپنی رضاکارنامہ خدمات پر معمور ہے اورامتیازی خصوصیت للہیت، اخلاص، حب الوطنی اور اسلام، اسلامی اقدار، دستور اور نظریہ پاکستان سے وابستگی کے جو سنگ ہائے میل تعمیر کیے ہیں وہ روشنی کے مینار اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

ناظمہ صوبہ سندھ نے جماعت اسلامی کے 82ویںیوم تاسیس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ ان ارکان و کارکنان جماعت پر قائم و مضبوط ہے جو اپنی فعالیت سے ہر پکار پر فوراً اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کرنے کے لیے میدان عمل میں پیش پیش رہتے ہیںجماعت اسلامی کے تعلیمی اور رفاہی اداروں کا موثر نیٹ ورک۔ الخدمت فائونڈیشن کو پاکستان میں کام کرنے والی مقامی این جی اوز میں سب سے نمایاں مقام حاصل ہے جماعت کی پوری تاریخ قومی سانحات اور آفات ارضی و سماوی کی آزمائشوں کے دوران خدمت خلق کے سنہری ابواب سے مزین ہے۔

نیزجماعت اسلامی نے عصری اور دینی تعلیمی اداروں کے علاوہ رفاہی ڈسپنسریاں اور ہسپتال بھی جماعت کے زیر اہتمام ملک میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ غرض تمام جماعتوں میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور اگر کسی جماعت کے پاس ہے تو وہ جماعت اسلامی ہی ہے۔جو اپنی بے غرض و مخلصانہ جدو جہد میں ہر دل کی آواز ہے ’’سنت کی آئینی حیثیت، مسئلہ ختم نبوت، انسان کا معاشی مسئلہ اور ان کا اسلامی حل، سود، پردہ، اسلام اور ضبط ولادت، قومیت پرستی کا محاکمہ، تنقیہات، اسلامی تہذب اور اس کے اصول و مبادی‘‘ سید ابو الاعلی مودودی کے ان علمی کارناموں سے مزین لٹریچر وابستگان جماعت اسلامی کے تزکیہ وتربیت کے لیے سنگ میل ہے