kتنظیم السعید پاکستان (وسطی لاہور) کا پہلاتعارفی اجلاس

غ*علامہ اسلم نواز سعیدی نے صدارت کی، ملکی سلامتی وسیلاب زدگان کیلئے دعا کی گئی

اتوار 27 اگست 2023 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2023ء) تنظیم السعید پاکستان (وسطی لاہور) کا پہلاتعارفی اجلاس گزشتہ روزعلامہ محمد اسلم نواز سعیدی کے زیر صدارت جامع مسجد طیب تکیہ نمبرداراں نوانکوٹ نزد سمن آباد ہوا جس میں نائب صدر علامہ نور محمد سعیدی، ناظم اعلی مفتی عبدالستارسعیدی، علامہ محمد عمران سعیدی اور علامہ ربنواز سعید و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم سازی کیلئے رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا۔ پیر بھائیوں کو سوشل نیٹ ورک و تنظیم میں لانے کے لئے کمیٹی تشکیل کابھی فیصلہ کیا گیا۔ نیز شرکاء اجلاس نے بانی تنظیم السعید پاکستان غزالئی زماں سید احمد سعید کاظمی علیہ الرحمہ کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ نیز 24 ستمبر 2023ء بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد طیب نوانکوٹ میں درس قرآن ومحفل ذکر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی وسیلاب زدگان کیلئے دعا کی گئی