
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم،تحریری حکم نامہ جاری
منگل 29 اگست 2023 20:20
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری تحریری حکم نامہ میں عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کو الیکشن ایکٹ کی شق167،183کے تحت سزا دی گئی، درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے، دونوں طرف سے دی گئی عدالتی نظیروں کا بھی بغور جائزہ لیاگیا، ماتحت عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو دی گئی 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے،ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا۔
سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کیس میں سزا معطل ہو،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائیکورٹ کی صوابدید ہے،اس کیس میں دی گئی سزا کم دورانیے کی ہے،عدالت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حقدار ہے،سزا معطلی کی درخواست منظور کر کے 5اگست کو ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے پر ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت کایہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی دائرہ اختیار اور دیگر غور طلب ایشو کو سزا معطلی درخواست میں طے نہیں کیا جا رہا،فریقین کی جانب سے ان ایشوز پر تفصیلی دلائل دیے گئے مگر انہیں اپیل میں decide کیا جائے گا، عدالت نے تحریری فیصلہ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل پر سپریم کورٹ فیصلہ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے سزا معطلی فیصلوں میں طویل آرڈر جاری کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.