معاشی تباہی کا ذمہ دار آپ کا شیخ رشید کا باس ہے ، طلال چوہدری

اتوار 3 ستمبر 2023 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار آپ کا”باس“ ہے جو آپ کو چپڑاسی کہتا تھا ، ریاستی دہشت گرد کو مشورہ دیں کہ عالمی عدالتوں میں دفاع کرنے کی بجائے اعتراف ِ جرم کرے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ریاستی دہشت گرد تو اب عالمی عدالتوں میں اپنے ریاست کے خلاف جرائم کا دفاع کر رہا ہے اور آپ کی وکالت کی اُس کو ضرورت نہیں ہے، جرائم کا جواب دینا ڈنڈا نہیں ہوتا ، 'این آر او' کی فریاد سامنے آ کر کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس سے بات چیت ؟ گھڑی چور، سائفر کے سازشی اور 9 مئی کے مجرم سے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ آپ نے کبھی جینے اور مرنے کی قسمیں کھائی تھیں ، 9 مئی کے مجرم اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والے آج امن کی باتیں کررہے ہیں، سب کا پتہ ہے کہ کون کہاں ہے لیکن شیخ رشید روپوش ہے ۔