پاک بھارت مقابلے کیلئے مہنگی ٹکٹیں، مرلی دھرن کی پی سی بی پر تنقید
گرینڈ سٹینڈ کا ٹکٹ 40000 سے 50000 سری لنکن روپے ہے جو ایک شخص کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سری لنکا میں کوئی اتنی مہنگی ٹکٹ خریدنے کا متحمل ہے : سابق آف سپنر
ذیشان مہتاب پیر 11 ستمبر 2023 17:32
(جاری ہے)
لیکن یہ اس طرح کام نہیں کرتا۔ ٹکٹ کی قیمتیں 6000 سری لنکن روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
اگر آپ گرینڈ سٹینڈ سے میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ 40000 سے 50000 سری لنکن روپے ہے جو کہ ایک شخص کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سری لنکا میں اتنی مہنگی ٹکٹ خریدنے کا متحمل ہے"۔ مرلی دھرن نے اس بات پر زور دیا کہ سری لنکا میں عام طور پر کرکٹ شائقین پرجوش ہوتے ہیں لیکن ٹکٹ کی زیادہ قیمت نے بہت سے لوگوں کو میچ میں شرکت سے روک دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سری لنکا میں، جب بھی میچ ہوتے ہیں تو سٹیڈیم میں ہمیشہ پورا گھر ہوتا ہے۔ لوگ آکر یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اتنے مہنگے ٹکٹ نہیں خرید سکتے۔ یہاں تک کہ سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کا میچ جو ہفتہ کو ہوا تھا۔ ہوم ٹیم کے ایکشن میں ہونے اور اچھی کارکردگی کے باوجود بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کیا‘‘۔ 51 سالہ کھلاڑی نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے گروپ اے کے میچ سے قبل بارش کی پیشگوئیوں نے بھی ٹکٹوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی۔ مرلی دھرن نے کہا کہ "بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا لیگ میچ بارش کی وجہ سے ٹائی ہوا۔ شاید بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے لوگ ٹکٹ نہیں لینا چاہتے، سپر 4 میچوں اور فائنل کے مقام میں کنفیوزن کے باعث بھی لوگ ٹکٹ خریدنے کے لیے خوفزدہ ہوں گے"۔ ایشیا کپ 2023ء کو ابتدائی طور پر پاکستان میں کھیلنے میں ہندوستان کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے لاجسٹک چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان میں اور سری لنکا میں کچھ میچوں کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل اپنایا۔ تاہم، سری لنکا میں ٹکٹوں کی بھاری قیمتوں نے شائقین کو شرکت کرنے سے روک دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.