ضلع اٹک میں بجلی چوروں کے خلاف بھر پورکاروائیاں جاری ہیں، ایکسیئن واپڈا اٹک

بدھ 13 ستمبر 2023 14:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2023ء) ایکسین اٹک بابرمحمودنے کہا ہے کہ آئیسکو کے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرراٶعاطف رضا کی زیر نگرانی پورے پاکستان کی طرح ضلع اٹک میں بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ۔ایس ڈی او ہٹیاں اورایس ڈی اوحضرو نے بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑا اور ایف آ ئی آر درج کروانے کی درخواست کےساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئیسکو حضرو دفتر میں اے پی پی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نثار علی خان بھی موجود تھے۔ ایکسین اٹک بابر محمود نے مزید کہا کہ ایس ڈی او اٹک سٹی کے ساتھ ملکر ایک گھر پر پولیس کے ہمراہ چھاپا مارا گیا اور بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کرنےکےساتھ ان پر بھاری جرمانے بھی عاٸدکئے۔

(جاری ہے)

مزید کاروائی میں اٹک کی گنجان آباد کمرشل مارکیٹ میں قائم حجام کی کی کو جب چیک کیا گیا تو وہ بھی بجلی چور نکلا جسے موقع پر ہی قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹک ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات بھر پور کارروائی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی نہیں جائےگی اور جو بھی بجلی چوری جیسے سنگین جرم میں پکڑا گیا اس کے ساتھ قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پورے ضلع میں بجلی چوروں کے خلاف دن رات آپریشن جاری ہیں جس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں اور ہر روز کمرشل اور گھریلو صارفین کو چیک کیا جارہا ہے تاکہ کوئی بجلی چور قانون کی گرفت سے بچ نہ پائے ۔انھوں نے کہا حضرو میں صرف پانچ گھنٹوں کے اندر 3 افرادکے خلاف چوری کے مقدمات درج کیے گئے اور تین لاکھ 63 ہزار آٹھ سو 56روپے وصول کئے گئے ۔\378