جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘

بدھ 13 ستمبر 2023 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2023ء) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المرکزالاسلامی والٹن روڈ لاہور میں’’ تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ کے عظیم الشان اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکا برین اہلسنت و شہدائے ختم نبوت کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج دنیائے اسلام کے مسلمانوںکا با لعموم اور پاکستانی قوم کا بالخصوص سر فخر سے بلند ہے قادیا نیت ایک فتنہ ہے مغربی و استعما ری قوتو ں کے دبا ? پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائے گی ، مرزا قادیانی گروہ کی دین اسلام کے خلا ف کی جا نے والی سازشوں سے عوام کو ہو شیا ر کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ یہو د و نصا ریٰ کے آلہٴ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سر گرم عمل ہے جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے ، ختم نبوت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اوریہ مسئلہ ہردور میں مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ،جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس اہم عقیدہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی عاشقان مصطفیﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ برصغیر کے خطہ میں جب قادیانیت کا فتنہ کھڑا ہوا تو مشائخ ، علماء کرام اور عوام وخواص نے اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی اورآخر میں قائداہلسنت حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمة اللہ علیہ نی7ستمبر 1974ء میں قومی اسمبلی میں ان کوغیر مسلم اقلیت قرار دینے کا قانون منظور کراکے قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا عظیم الشان اجتماع جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر کی صدارت اور حافظ نصیر احمد نورانی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ میاں تنویر احمد نقشبندی،پروفیسر متین خالد ،علامہ ظہور احمد جلالی،صاحبزادہ رضا ئے مصطفیٰ،علامہ عمران الحسن فاروقی،مفتی محمد تصدق حسین،علامہ غلام مصطفیٰ سلطانی،علامہ اظہر حسین فاروقی،مفتی حبیب الر حمن ہزاروی ،مرزا محمد تجمل بیگ،صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی،صاحبزادہ حامد حسین،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا اشرف علی سعیدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنسکے مہمانان خصوصی میںپیر محمدمسعود احمد فریدی،پروفیسر محمد یوسف آرائیں،صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی،مولانارشید احمد رضوی ،محمد ارشد مہر،حافظ محمد سلیم اعوان،اسلام دین خان، ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ،پرڈاکٹر محمد یوسف انصاری،مفتی ممتاز احمد ربانی ،مولانا نعیم جاوید نوری،مولانا عطاء الرحمن نقشبندی،مولانا اعظم قادری،پروفیسر اکرم جاوید،علامہ سعید احمد نعیم،مفتی محمد اشرف قادری،مولانا حاجی شوکت علی شامل تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید حا مد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے اور ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کیلئے 7 ستمبر 1974کو اس وقت قومی اسمبلی میں موجود امام شاہ احمد نورانی اور دیگر علما ئ اہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا۔

ختم نبوت اور ناموس رسالت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر کسی نے اس مسئلہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو 74,53ئ کی تحریکوں کی یاد تازہ کردیں گے۔جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا کہ غریب عوام کا خون چوسا جا چکا ہے اب حکمران اوربیوروکریسی وطن عزیز کو آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروںکے شکنجے سے نکالنے کے لئے قوم سے قربانی لینے کی بجائے وہ قربانی دیں، بھارت سے تجارت دھوکہ ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوانوں پر گولیاں برساتاہے اور حکمران اس سے دوستی اور امن کی بھیک مانگتے ہیں امن کبھی ہاتھ جوڑنے سے نہیں ملتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے گھروں میں چولہا جلانے کے لئے گیس نہیں ہے،اشیائے خوردونوش اور زندہ رہنے کے دو وقت کی روٹی نہیں،مہنگائی اوربجلی بلوں کی وجہ سے لوگ خودکشیاں اور بچوں کو ذبح کررہے ہیں۔آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف کے زیب سجادہ پیر میاں تنویر الحسن نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہر دور میں ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے عظیم قربانیاں دیں ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشن کو جاری رکھیں گے گستاخان رسول دشمنان دین ،قادیانیوں کے مسئلہ کو دوبارہ اٹھانا چاہتے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کرنے والوں کو غیرت مند پاکستانی عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمینے کہا کہ قادیانی عقیدہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے کیلئے غریب مسلمانوں کو لا لچ دے کر گمراہ کر رہے ہیںحکومت ان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہہم دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر قادیانیوں کا دلیل سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اس سے پہلے بھی پیر سید مہرعلی شاہ گولڑوی ،مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستا ر خان نیازی سمیت بہت سے علماء انہیں ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرچکے ہیں۔