
سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
جمعہ کو 12 ربیع الاول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے ، ہفتہ اور اتوار کی 2چھٹیاں ملا کر سرکاری ملازمین 3 چھٹیاں کرینگے
دانش احمد انصاری
ہفتہ 16 ستمبر 2023
23:19

(جاری ہے)
اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔
مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،پیر محمد ممتاز احمد ضیا نظامی و دیگرعلما کرام شریک تھے۔ جبکہ پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے گئے۔ خاص کر لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 16ستمبر 2023 بمطابق 29صفر المظفر بروز ہفتہ کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل منعقد ہوا۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا ملک میں یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر جبکہ عید میلاد النبیﷺ 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں جمعہ 15 ستمبر کو ہی ماہ صفر کا اختتام ہو گیا۔ ان ممالک میں 15 ستمبر کو ماہ صفر کی 30 تاریخ پر ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد ان ممالک میں آج بروز ہفتہ یکم ربیع الاول تھی۔ ان ممالک میں بدھ 27 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ منائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
-
خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
-
صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.