موچکو چیک پوسٹ پولیس نے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کر کےتین ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

اتوار 17 ستمبر 2023 18:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2023ء) حب میں موچکو چیک پوسٹ پولیس نے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ۔ سندھ بلوچستان کے سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پولیس نے حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی دو کاروں سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید عدنان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی ہے پکڑی گئی دونوں کاروں سے لاکھوں روپے مالیت کے 39 بوروں میں 1950 پیکٹ دو لاکھ سے زائد پڑیاں انڈین سفینہ گٹکا برآمد ہوا ہے مضر صحت انڈین گٹکا کی اسمگلنگ میں ملوث داؤد ، تنویر احمد اور اختر نامی تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔\378