حب سٹی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں انڈین گٹگا برآمد ،ایک ملزم گرفتار

اتوار 17 ستمبر 2023 23:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2023ء) ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی کی ہدایت پرڈی ایس پی حب سرکل محمد رفیق حمزہ بلوچ کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہید حیات نفیس چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے ہائی لیکس ڈبل ڈور گاڑی سے 70 بوریاں انڈین گٹکا سفینہ برآمد کرکے ایک ملزم ضیاء الرحمان ولد عبدالمجید کوگرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل کواطلاع ملی کہ ڈاکخانہ روڈ پیر بازار کے قریب ہوٹل سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،ایس ایچ او حب سٹی نے اپنی ٹیم ہمراہ فوری کارروائی کرکے بھٹ آباد حب سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے ایک ملزم یار محمد ولد عبداللہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :