Live Updates

کانکررز نے ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والا ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کانکررزنے جیت لیا۔لاہور کنٹری کلب مرید کے میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کانکررز نے چیلنجرز کو8 وکٹوں سے شکست دیدی۔چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 66رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ماہین عرفان11 اور فضا فیض 10 دو بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں آسکیں۔ سب سے زیادہ16 رنز ایکسٹرا کے تھے۔میمونہ خالد نے 17 اور قرة العین نی9 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کانکررز نی13.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ردا اسلم 19 اور دینا رضوی 18رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ صبا شیر نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ میمونہ خالد فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں چیلنجرز، کانکررز، اسٹرائیکرز، بلاسٹرز اور انونسیبلز نے حصہ لیا۔
Live ورلڈکپ 2023 سے متعلق تازہ ترین معلومات