معاشی و سیاسی بحرانی کیفیت سے عوام مایوس ہورہی ہے،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:56

شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) ملک میں عدم اعتماد بڑھ رہا ہے عوام سیاسی جماعتوں اور قائدین سے دور ہورہی ہے،افراتفری کی صورتحال سے نکالنا سیاسی جماعتوں کا ہی کردار بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے شورکوٹ چھاؤنی میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف افغانستان ہے جو عالمی طاقتوں کی حمائت کے بغیر حیران کن معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے جس کو کسی بھی ملک میں اس طرز پر ترقی کی مثال نہیں ملتی دوسری طرف ایٹمی طاقت پاکستان ہے جو بدترین معاشی و سیاسی بحرانوں کا شکار ہے،پٹرول ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے عام آدمی کے پاس وسائل ختم ہورہے ہیں جو معاشرتی بے راہروی کی طرف ہمیں لے جارہی ہے اور سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں درست معاشی پالیسیاں لا کر بدترین بحرانوں سے نکلنا ہوگا،سیاسی جمہوری سسٹم کو مضبوط طریقے سے سب کو یکجا کرکے لاگو کرنا ہوگامگر موجودہ صورتحال میں ہم سیاسی طور پر بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں کسی کو معلوم نہیں کہ الیکشن کب ہونگے نگران حکومت کی زمہ داری ہر ایک کو معلوم ہے مگر الیکشن دور دور ہوتا نظر نہیں آرہا کسی کو معلوم نہیں کونسی سیاسی جماعت آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی یا قائدین کہاں ہونگے۔غیر ملکی آقا کبھی بھی پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اور بھارت جیسا دشمن ہمارا مذاق اڑاتا ہی