رائے ونڈ تا لاہور ٹرین کا کرایہ 500روپے ہونے پر ریلوئے اسٹیشن ویران

مسافروں نے متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنا شروع کردئیے ،ریلوے کو ملنے والا کروڑوں روپے اضافی بزنس ضائع ہونے لگا

جمعہ 22 ستمبر 2023 15:21

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) رائے ونڈ تا لاہور ٹرین کا کرایہ 500روپے ہونے پر ریلوئے اسٹیشن ویران ،ہزاروں مسافر نے متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنا شروع کردئیے ،ریلوے کو ملنے والا کروڑوں روپے اضافی بزنس ضائع ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق ریلوئے حکام نے 17اگست سے ملک بھر میں چلنے والی ریل گاڑیوں کے کرایوںمیں اضافہ کردیا تھا ،بعدازاں 19ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدشارٹ روٹ پر کریوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ،کراچی سے آنیوالی تمام ریل گاڑیاں رائے ونڈ آکر خالی ہو جاتی ہیں رائے ونڈ سے لاہور جانیوالے مسافروں کے کرائے ریلوئے کوخالی ٹرین کے تناظر میں اضافی بزنس کی شکل میںملتے تھے جس کو ریلوئے کے نکھٹو اور مسافر دشمن افسران نے بڑھا کر ریلوئے مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے ذرائع کے مطابق چند راشی ریلوئے افسران پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے کرائے بڑھا کر ریلو ئے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں دشمن ملک بھارت میں عوام کو ریلوئے سفر کے حوالے سے معیا ری ،سستا سفر سہولیات کیساتھ دے رہے ہیں جبکہ ریلوئے ہیڈ کوارٹر لاہور میں بیٹھے بھاری بھر کم تنخواہیں لینے والے افسران محکمے کی نائو ڈبونے پر تلے ہوئے ہیں ،بکنگ آفس ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سے لاہور سفر کرنیوالے مسافروں کی یومیہ تعدادایک ہزارسے زائد ہے جو روزانہ لاہور کا سفر کرتے تھے 17اگست کو ریلوئے حکام کے اقدام کے بعد مذکورہ مسافروں کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے ایک طرف حکومت عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب ریلوئے نااہل افسران خالی ٹرین سے ملنے والا اضافی کروڑوں روپے بزنس کھونے پر تلے ہوئے ہیں ،مسافروں نے ریلوئے افسران کی اس ہٹ دھرمی اور ناقص حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لاہور تا رائے ونڈ کرایہ 200روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوئے حکام نے لاہور تا پشاور چلنے والی ریل گاڑیوں میں مسافروں کی نمایاں کمی کے بعد چیپ فیر کے تحت کرایوں میں کمی کردی تھی جس سے مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو خیر باد کہہ کر دوبارہ ریل گاڑیوں میں سفر کرنا شروع کردیا تھا ،مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر ریلوئے حکام اپنے ادارے اور نوکری کیساتھ مخلص ہیں تو پشاور چیپ فیر کی بنیاد پر لاہور تا اوکاڑا ،لاہور تا فیصل آباد ،کراچی تا حیدر آباد 300روپے کرایہ مقرر کردے تو اس سے محکمہ ریلوئے کو کروڑوں روپے یومیہ اضافی آمد ن حاصل ہوگی جس سے ریلوئے کو بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

ریلوئے حکام اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ریلوئے اسٹیشنوں کی رونقیں بحال کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرئے۔