پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پرگیارویں روزمیں بھی خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرزکی احتجاجی تحریک جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ا یشن کی کال پر دوسرے ہفتے میں گیارویں روز میں بھی خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز کے مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کیلئے احتجاجی تحریک جاری، مظاہرے اور یوم سیاہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں منایا جا رہا ہے اور سوموار سے احتجاج میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پیپلز ڈاکٹرز فورم اور ملگری ڈاکٹرز خیبرپختونخواہ, پیما ڈاکٹرز اسوسیشن اور پاکستان میڈیکل اسوسیشن نے بھی پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطالبات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

پشاور آج صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے مسائل حل نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرے اور کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ٹی ایم اوز اور ہاوس افسرز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں سول سرونٹس ڈاکٹرز کی سیٹیں بحال کی جائیں اور سول سرونٹس کی تعیناتیوں کی سمری جلد سے جلد منظور کی جائے۔

پوسٹنگ ٹرانسفر مخصوص گروپ کی ایما اور سفارش کی بجائے میرٹ پر ڈاکٹرز کی پوسٹنگ ٹرانسفرز کی جائے۔ڈاکٹرز کو ایک سازش کے تحت پروموشنز سے محروم کیا جارہا ہے اور باقی تمام ملازمین کی پروموشنز کی گئی ہے۔تمام کیڈرز کی ڈاکٹرز کی پرومشنز جلد سے جلد کی جائے۔کرپشن کے خلاف اواز اٹھانے پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صبغت اللہ کو برطرف کیا گیا ہے اس غیر قانونی برطرفی کو فی الفور واپس کیا جائے اور ڈاکٹر صبغت اللہ کو بحال کیا جائے۔

محکمہ صحت میں تمام سیاسی بنیادوں پر تعینات بورڈ اف گورنرز اور انتظامیہ کو برطرف کرکے میرٹ پر پروفیشنل بورڈ اف گورنرز کی تعیناتیاں عمل مین لائی جائے۔ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں کرپشن اور بے قاعیدگیوں میں ملوث بورڈ اف گورنرز اور انتظامی افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں فیکلٹی کے مسائل حل کئے جائیں انکو جاب سیکورٹی اور انکی ترقیاں پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق کی جائیں۔

ہسپتالوں میں بلا تاخیر سیکورٹی ایکٹ لاگو کیاجایے۔ڈاکٹرز کی تمام کیڈرز کی حالی سیٹوں پر فی الفور بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن میں کرپشن پر ایکشن لیا جائے اور پنجاب کی طرز پر ہیلتھ کیئر کمیشن میں اصلاحات کی جائیں اور عطایوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے۔انتقامی بنیادوں پر برطرف کئے گئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر خیال افریدی کو فی الفور بحال کیا جائے۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔