حافظ نعیم الرحمن تیسرٹائون میں دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی کارکن محمدعثمان کی عیادت کیلئے گھر پہنچ گئے

مجرموں کوگرفتارنہیں کیا گیا تیسرٹان کے عوام اس صورتحال کیخلاف احتجاج کادائر وسیع کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن تیسرٹائون میں منشیات فروش دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن محمدعثمان کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے۔اس موقع پرامیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمدیوسف،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع شمالی شکیل احمد،ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع شمالی محمدفاروق،صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی سیدمطاہرعلی،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع شمالی نیک محمد،ناظم علاقہ جماعت اسلامی تیسرٹان عامر شیخ،سیدآصف محفوظ اوربڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی جماعت ہے جواللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں ہمارے کارکن نے بڑی جرات اوراستقامت کاثبوت دیا ہے منشیات فروشوں نے تیسرٹان اپناایک مفتوحہ علاقہ سمجھ لیا ہے۔منشیات اورمافیا سے نجات کے لیے زبردست جدوجہد اورمزاحمت کی ضرورت ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن رہنے کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اگرکوء ہمیں مافنھ کیلئے آئے گا تووہ خود اپنی موت کودعوت دے گا۔ہم ان کامقابلہ کریں گے۔محمدعثمان سیکٹر 50 عثمان غنی چوک پر برگر کیذریعے حلال روزک کماتا تھا جماعت اسلامی کی تحریک میں متحریک تھا وہ منشیات کیخلاف تھا کہ علاقے سے منشیات ختم ہوجائے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سندھ،آئی جی سندھ،کورکمانڈر کراچی اورڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ محمدعثمان کیمجرموں منشیات فروش دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے۔مجرموں کوگرفتارنہیں کیا گیا تیسرٹان کے عوام اس صورتحال کیخلاف احتجاج کادائر وسیع کیا جائے گا۔